وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب 30 نومبر کو صبر کا مظاہرہ کریں: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نائن زیرو پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ہر کسی کو اس کا جائز حصہ ملنا چاہیے۔ سندھیوں کو آج تک چالیس فیصد حصہ نہیں ملا۔ کوئی اردو بولنے والا وزیراعلیٰ بھی نہیں بنا۔

سندھ میں پرانا کوٹہ سسٹم ختم کرکے پچاس، پچاس فیصد کوٹہ سسٹم نافذ کریں گے۔ سندھ تقسیم نہیں ہوگا بلکہ انتظامی یونٹس بنائیں گے۔ ایم کیو ایم قائد نے کہا کہ جو کام بحریہ ٹاؤن کے سربراہ نے کیا ہے کاش وزیراعلیٰ سندھ یا ان کی حکومت کرتی لیکن متعصب وزراء نے کہا کہ حیدر آباد میں یونیورسٹی نہیں بن سکتی۔

اللہ تعالی نے ملک ریاض کو فرشتہ بنا کر بھیجا ہے ان کے اعلان سے سڑسٹھ سال بعد دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔ نائن زیرو میں خطاب کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ انہوں نے خود غربت دیکھی ہے اس لئے غریبوں کا احساس ہے۔

آصف علی زرداری نے الطاف حسین کے نام پر یونیورسٹی بنانے کا کہا سب کچھ اللہ کی امانت ہے، اسی کے بندوں پر لٹا کر جائیں گے۔ ملک ریاض نے پُرتپاک استقبال پر ایم کیو ایم کا شکریہ بھی ادا کیا۔