لاہور (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل کیانی کی جانب سے ریٹائرمنٹ اعلان کے بعد حکومتی سطح پر مشاورت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف آج اپنے قریبی رفقا سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لئے حتمی مشاورت کریں گے۔ ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ مشاورتی عمل میں متعلقہ وفاقی سیکرٹریز کو بھی شامل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے درمیان بھی فوجی قیادت کی تقرریوں پر مشاورت کی گئی۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ آصف سندھیلہ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بنانے پر مشاورت کی گئی۔
پارٹی نے نواز شریف کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے بارے میں قانونی تقاضے ملحوظ خاطر رکھنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔