وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات و علاقائی امن پر بات چیت

Imran Khan - Xi Jinping

Imran Khan – Xi Jinping

بیجنگ (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کی بیجنگ کے گریٹ ہال میں ملاقات ہوئی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کے امور اور علاقائی امن پر بات چیت کی گئی۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے گریٹ ہال آمد پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں سربراہان مملکت نے علاقائی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں، دو طرفہ تعلقات خطے کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں سربراہان مملکت نے علاقائی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں، دو طرفہ تعلقات خطے کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، خزانہ اور تجارت کے مشیروں نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کے 4 روزہ دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ‘بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019’ کی افتتاحی تقریب میں بھی خطاب کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کے میگا منصوبے ‘ون بیلٹ ون روڈ’ کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے 5 نکات بھی پیش کیے جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں، سیاحت کا فروغ ، کرپشن اور وائٹ کالر کرائمز کے خلاف مشترکہ حکمت عملی، غربت کے خاتمے کے لیے فنڈز کا قیام اور تجارت و سرمایہ کاری کے لیے ماحول بہتر بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔