وزیر اعظم کا چینی سیاح کے اغواء کا سخت نوٹس، بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان سے چینی سیاح کے اغواء کا سخت نوٹس لیا ہے، وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو جلد بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا ہونیوالے چینی سیاح کے اغوا کی ذمے داری قبول کرلی۔ چینی سیاح ہونگ زو کو سائیکل پر ڈی آئی خان کے راستے بلوچستان کے علاقے ژوب جارہا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن روڈ کلاچی موڑ کے قریب 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے ہونگ زو کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق مغوی سیاح کی سائیکل، پاسپورٹ اور بیگ قبضے میں لے لیا ہے۔ طالبان کمانڈر عبداللہ بہار نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی سیاح ہونگ زو طالبان کے قبضے میں ہے۔