وزیراعظم سٹیزن پورٹل کا اطلاق صوبائی ملازمین پر نہیں ہوتا: پشاور ہائیکورٹ
Posted on October 14, 2021 By Majid Khan پشاور, مقامی خبریں
Peshawar High Court
پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سٹیزن پورٹل اور پی ایم ڈی یو کا اطلاق صوبائی ملازمین پر نہیں ہوتا۔
پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل اورپی ایم ڈی یوکو صوبائی ملازمین کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ سٹیزن پورٹل اور پی ایم ڈی یو کا اطلاق صوبائی ملازمین پرنہیں ہوگا، صوبائی ملازمین سٹیزن پورٹل کےدائرہ اختیارسے باہر ہیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سٹیزن پورٹل اور پی ایم ڈی یوکے تحت صوبائی ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com