اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلی شہباز شریف کو پرامن احتجاج میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام اور سیاسی جماعتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ٹیلے فون پر گفت گو کے دوران کہی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش تمام مسائل اور امور مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں۔
پرامن احتجاج ہرشخص کا بنیادی حق اور جمہوریت کا بنیادی جزو ہے، عوام اور سیاسی جماعتوں کے آئینی حقوق میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم نے کہا کہ عوام اور سیاسی جماعتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔