وزیر اعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا حکم دے دیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے صوبوں پر زور دیا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے بروئے کار لایا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے۔

کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا موثر بندوبست کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کوکنٹرول کیا جائے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزراء کو باور کرایا ہے کہ حکومتی کارکردگی کا براہ راست انحصار وزارتوں کی کارکردگی پر ہے۔

لہذا ایسے اقدامات سے پرہیز کریں جس سے عوام کیلئے مشکلات یا ان پر دباؤ آئے ، وزارتیں عام آدمی کے لئے ریلیف کا بندوبست کریں اور شکایات کا ازالہ یقینی بنائیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست کے نتیجہ میں ترقی کا عمل متاثر ہوا ہے۔