اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے ملاکنڈ سے لاپتہ افراد بارے تشکیل دی گئی ہے، خصوصی کمیٹی نے مزید دس افراد کا سراغ لگا لیا، کمیٹی لاپتہ افراد کے حوالے قانون سازی بھی کرے گی۔
وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے حکم پر ملاکنڈ سے پینتیس لاپتہ افراد کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی میں سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، اٹارنی جنرل سمیت متعلقہ اداروں کے اعلی افسران شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے مزید دس لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا۔ حکومت سات لاپتہ افراد کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں پیش کر چکی ہے، مجموعی طور پر سترہ لاپتہ افراد کا سراغ لگایا جا چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی لاپتہ افراد کے حوالے سے قانون کا مسودہ بھی تیار کرے گی جسے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔