وزیراعظم ‘وزیراعلیٰ کی گزرگاہ پر تجاوزات کی بھرمار ‘انتظامیہ خاموش

Karachi

Karachi

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گزر گاہ مین بازار گوپالنگر میں تجاوزات کی بھرمار ہوگئی جبکہ ٹائون انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی’والٹن ائیرپورٹ سے ملحقہ سڑک جو کہ وزیراعظم’وزیراعلیٰ و دیگر اہل شخصیات کی گزرگاہ ہے کیساتھ تکہ کبابوں کی دکانوںنے سڑک پر ٹھیلے لگا کردوکانیں بنا رکھی ہیں اور وہاں چربی پگھلا کرعوام کا جینا دوبھرکردیا۔

ٹائون انتظامیہ اور محکمہ فوڈ فرضی کارروائیاں کرکے دیہاڑیاں لگانے میں مصروف ہیںجبکہ شہری خوارہو رہے ہیں ‘یوسی206گوپال نگر سابقہ یوسی 99 نصیرآباد گلبرگ لاہور مین بازار گوپال نگر نزد گلاب دیوی ہسپتال وی آئی پی روڈ اعلیٰ شخصیات کی گزر گاہ کے سامنے سڑک پر ناجائز سٹال لگا کر کامران تکہ شاپ،ظہور خان تکہ شاپ براجمان ہیں’جہاں روزانہ کی بنیاد پر مضر صحت تکہ کے نام پر چربی جلائی جاتی ہے ‘جس سے سارے بازار اور آس پاس کے گھروں اور دکانوں میں ڈاکٹر کے کلینک میں دھواں اس قدر ہو جاتا ہے کہ لوگ سانس کی تکلیف اور متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیںکئی بار شکایات کے باوجود کسی نے نوٹس تک نہیں لیا۔

جبکہ ٹائون انتظامیہ کبھی کبھار فرضی کارروائی کرتی ہے ‘ محکمہ فوڈ نے بھی آج تک کوئی نوٹس نہیں لیا ،شہریوں کو بیماریاں لگ رہی ہیں،دکانیں بھی سڑک تک بڑھائی ہوئی ہیں،اہل محلہ نے ڈی سی او لاہور ‘ٹائون انتظامیہ’ محکمہ فوڈ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ معاملے پر فوری کارروائی کی جائے اور عوام کو اس اذیت سے نکالا جائے۔