وزیراعظم کے لیئے مشاورت جاری ہے، فاروق ایچ نائیک

Farooq H. Naek

Farooq H. Naek

وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہینگران وزیراعظم کے لئے مشاورت جاری ہے، اتفاق نہیں ہو سکا۔ کرپشن بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے۔ روک تھام کے لئے مضبوط لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

ایڈوائزری ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سے خطاب کے دوران وزیر قانون نے کہا کرپشن متعلق دستاویزی ثبوت سب سے اہم ہوتے ہیں۔زبانی بیان پر شخصی کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔فاروق ایچ نائیک نے کرپشن بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے دعا گو ہیں کہ چیئرمین نیب بلاخوف و خطر اپنے مشن پر ڈٹے رہیں۔

عام انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لئے مشاورت کا سلسلہ جار ی ہے، تاہم اتفاق نہیں ہوسکا۔ عدم اتفاق کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی دیکھے گی۔