وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

Prime Minister - DGISI

Prime Minister – DGISI

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات میں قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اورعلاقائی استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد ظہیر الاسلام نے وزیراعظم ہاس میں ملاقات کی۔

جس میں قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کو اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔