وزیراعظم بنا تو داؤد ابراہیم کو پاکستان سے واپس بھارت لاؤں گا، مودی کی ہرزئی سرائی

Modi

Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی انتہا پسند سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر موودی نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی ہے کہ اگر میں وزیراعظم بن گیا تو دائود ابراہیم کو پاکستان سے واپس بھارت لے کرآؤں گا۔

دائود ابراہیم سے متعلق سشیل کمار شندے کا بیان غیر ذمے دارانہ اور شرمناک ہے۔ مودی نے بھارتی گجراتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیرداخلہ کے بیان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ دائودابراہیم کو واپس لانے کیلیے کوئی پریس نوٹ جاری کرنیکی ضرورت تھی۔

اسطرح کی باتیں میڈیا پرلانے سے کیا مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہیں؟، کیا امریکیوں نے اسامہ سے بات کی تھی؟ اور کیا امریکیوں نے اسامہ کی گرفتاری کے منصوبے سے متعلق کوئی پریس کانفرنس کی تھی۔ مودی نے کہا کہ کانگریس حکومت نے جو کیا، اس میں ذرہ سی بھی پختگی نہیں، وزیرداخلہ کا بیان شرمناک ہے۔