اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں لیگی رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کیخلاف مختلف اضلاع میں مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمران خان کیخلاف مختلف عدالتوں میں فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ قانونی ماہرین کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے امکان کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں زیرالتواء حنیف عباسی کی درخواست کی بھی بھرپور پیروی کی جائے گی۔ اجلاس میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔