اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے این اے 122 کے فیصلے کو قانونی عمل کا حصہ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں تمام جماعتوں کو فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔ قانون کے مطابق اپنا حق استعمال کریں گے۔
این اے 122 پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آنے پر ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ این اے 122 کا فیصلہ قانونی عمل کا حصہ ہے تمام ساسی جماعتوں کو اس فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون فیصلے پر قانون کے مطابق اپنا حق استعمال کرے گی۔