وزیراعظم کا بیان نیب کیلئے آخری وارننگ ہو گا : حکومتی ذرائع

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) اہم حکومتی ذرائع نے وزیر اعظم کے بیان کو نیب کے لئے آخری وارننگ قرار دے دیا ہے جبکہ حکومتی سطح پر قومی احتساب بیورو کی جگہ آزاد کمیشن بنانے کی تردید کی ہے۔

وزیراعظم کی نیب کو چارج شیٹ سے سیاسی حلقوں میں ہلچل جاری ہے۔ وزیر اعظم نے بڑے بزنس گروپوں اور بیورو کریسی کے حوالے سے نیب کو آخری وارننگ دے دی جبکہ نیب سسٹم میں اصلاحات لانے کیلئے الٹی میٹم بھی دے دیا۔

حکومتی ذرائع نے نیب کی جگہ آزاد کمیشن بنانے کی تردید کی اور کہا کہ اس سلسلے میں حکومتی حلقوں میں کوئی مشاورت نہیں ہو رہی۔ نیب کے سابق پراسیکیوٹر جنرل عرفان قادر نے الزام لگایا ہے کہ موجودہ ماحول سیاستدانوں کا پیدا کردہ ہے۔

نیب کے سیاسی مقاصد نہیں ہونے چاہئیں تاہم وزیراعظم نے جو پوائنٹس اٹھائے وہ درست نہیں۔ وزیر اعظم کی چارج شیٹ غیر معمولی اقدام ہے۔ دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے میں اصلاحات لائی جائیں گی۔