لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان غربت، تعلیم، صحت اور دہشتگردی سے جنگ لڑ رہا ہے۔
ہماری حکومت کی پہلے دن سے ہی پالیسی رہی ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کئے جائیں لیکن وزیراعظم نواز شریف کے نرم رویے کا مودی نے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا جانتی ہے پاکستان کو دو لخت کرنے میں بھارت کا اہم رول ہے۔ بھارتی وزیراعظم کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
بھارتی وزیراعظم کے بیان کے خلاف ہم اقوام متحدہ میں جائیں گے۔ بھارت کو ہرگز سلامتی کونسل کا رکن نہیں بننے دینگے۔