اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وضاحت کریں ملک کو کس دام آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا۔
سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب پارلیمنٹ میں ایک گھنٹہ سوالوں کے جواب بے شک نہ دیں لیکن وہ پارلیمنٹ میں وضاحت کریں کہ ملک کو کس دام آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا۔
وزیراعظم ایک منٹ آکررمضان سے پہلے آئی ایم ایف کے حکم پرپیٹرول بم گرانے کی بھی وضاحت کریں، عمران صاحب آئی ایم ایف کے ملازم کوراتوں رات اسٹیٹ بینک کا گورنر کیوں لگایا اور پاکستان میں کن شرائط پرآئی ایم کا دفتر کھولا۔