اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے الوداعی ملاقات کی، جس کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم نوا ز شریف سے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کو بھی سراہا۔