جنرل قمر باجوہ کی چین کے جنرل ژاو ژونگچی سے ملاقات

General Qamar Bajwa and China General Meet

General Qamar Bajwa and China General Meet

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے جنرل ژاو ژونگچی نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر جنرل ژاو ژونگچی نے مبارک باد دی ہے۔

چین کے جنرل ژاو ژونگچی نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف بھی کی،ملاقات میں علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کے لیے پاک فوج کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اظہار کیا، پاک فوج کے چوق و بند دستے نے چین کے جنرل ژاو ژونگچی کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔