وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ دوبارہ تبدیل کر دیا گیا جو کل سے کیس کی سماعت کرے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل کردیا گیا ہے جس کےبعد جسٹس جواد ایس خواجہ کو تین رکنی بینچ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ بینچ کے دیگرارکان میں جسٹس سرمد جلال اور جسٹس مشیر عالم بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کل سے کرے گا جبکہ کیس کی گزشتہ سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی تھی۔