دوحہ (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے نواح میں شاہانیہ شیخ فیصل میوزیم کا دورہ کیا ۔اس میوزیم میں قطر کی تاریخ اور ثقافت سے متعلق اشیا محفوظ کی گئی ہیں ۔
وزیراعظم نوازشریف اوران کے وفد کو میوزیم میں رکھے پاکستانی کرنسی کے مختلف ادوارمیں استعمال ہونے والے نوٹوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔قرآن کریم کے نادر نسخے بھی میوزیم کا حصہ ہیں ۔خاص طور پر دوسینٹی میٹرکا قرآن مجید کا نسخہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف دوحہ میں قطربزنس مین ایسوسی ایشن کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے سے بھی خطاب کریں گے۔