اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے خیبر پختونخواء اور آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار سکولوں کی تعمیر کیلئے آٹھ ارب روپے کی منظوری دی ہے۔
یہ سکول شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور آزاد کشمیر میں ایک سال کے اندر تعمیر کئے جائیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ روشن پاکستان کے ساتھ روشن خیبر پختونخواء بنائیں گے۔
قوم کو دو ہزار اٹھارہ تک مستحکم اور خوشحال پاکستان دیں گے کیونکہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔