اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو عیدالفطر پر ملک بھرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ جمعۃ الوداع اور عید الفطر کی تعطیلات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔
اس حوالے سے وزارت پانی وبجلی نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزارت پانی وبجلی کے بیان کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر بجلی کی پیداوار بڑھانے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے یقینی بنانے کے لیے ڈیمزسے پانی کا اخراج بڑھایا جائیگا۔
بجلی پیدا کرنیوالی کمپنیز کو اضافی تیل وگیس دینے کیلیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔