اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں اڑھائی گھنٹے تک بجلی کے اضافی بلوں کے معاملے پر بحث ہوتی رہی۔
وزیراعظم کے مشیر پانی و بجلی مصدق ملک نے اضافی بلوں سے متعلق رپورٹ، اضافی بلز کی وجوہات، عوامی شکایات کے ازالے کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کیں۔
وزیراعظم نے بجلی کے اضافی بلز کا نوٹس لیتے ہوئے بلوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا حکم دیا۔ وزیراعظم نے بجلی کے صارفین کو بجھوائے گئے غلط بلوں کو ہنگامی بنیادوں پر درست کرنے اور معاملے کا آڈٹ کرانے کا حکم دیا۔ پنجاب حکومت اور این ڈی ایم اے حکام نے کابینہ کو سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نواز شریف نے نے پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کیلئے سروے کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کی ہر ممکن امداد کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے دھرنوں پر بات کی نہ کسی وزیر نے استفسار کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف ،عوامی تحریک سے جاری مذاکرات پر بھی کوئی بات نہ ہوئی۔