اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا گیارہواں اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پراجیکٹس عمل درآمد یونٹ قائم کیا جائے اور جامشورو پاور پلانٹ کو 2018ء تک مکمل کیا جائے۔
اجلاس میں ایل این جی سے تین ہزار چھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے یہ منصوبے فروری 2017ء تک مکمل کئے جائیں۔