اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت توانائی کمیٹی کا نواں اجلاس جاری ہے جس میں گیس پائپ لائن منصوبے سمیت مختلف امور پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جارہی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے دوران توانائی کمیٹی کی جانب سے انہیں ملک میں تیل کی طلب اور رسد سمیت گیس پائپ لائن منصوبے اور ایران سے بجلی کی درآمد سے متعلق بریفنگ دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے چنیوٹ میں معدنی ذخائر منصوبے کے دورہ کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ اپنے دور حکومت میں ہی کریں گے۔