لندن (جیوڈیسک) ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا اگر امریکی اخبار کا انکشاف درست ہے تو واضح ہو گیا کہ ایگزیکٹ کمپنی نے پاکستان سے غداری کی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ایگزیکٹ کے خلاف انکشافات کی اعلیٰ ترین سطح پر فوری تحقیقات کرائیں۔
الزامات درست ثابت ہونے پر کمپنی کے ایگزیکٹو لیول کے تمام افراد کو گرفتار کیا جائے اور ایگزیکٹو پوسٹ پر فائز تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔