اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں پولیس کے ہاتھوں ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز پر پولیس کے تشدد سے متعلق رپورٹ پیش کریں جس میں وہ ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی سے بھی آگاہ کریں۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز کو سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے ہفتے کی رات اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ اپنی بارات لے کر جارہا تھا اور تشدد کے نتیجے میں جب اس کی حالت زیادہ بگڑ گئی تو اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔