وزیر اعظم کو ڈر ہے کہ ٹی او آرز مان لئے تو پکڑے جائیں گے: عمران

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہر اقتدار میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو ڈر ہے کہ ٹی او آرز مان لئے تو پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار سچ بول رہے ہیں کہ شریف خاندان کی بیرون ملک جائیداد ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے اس شدید گرمی میں کنٹینر پر چڑھنے کا کوئی شوق نہیں، عوام کے پاس نہ گیا تو حکمران معاملے کو کھینچتے جائیں گے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میگا پراجیکٹس سے بڑا حصہ بیرون ملک جاتا ہے، آدھے پنجاب کا بجٹ صرف لاہور پر لگ رہا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ستر فیصد پراجیکٹ ایک کمپنی کو دیئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو ہر طرح سے لوٹا جا رہا ہے۔