اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔ وزیرخزانہ نے گزشتہ 3 ماہ سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم نواز شریف کو بتایا کہ ملک کی معاشی صورت حال میں بہتری اور روپے کی قدر میں استحکام ہے۔ ماہرین کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رجحان جاری ہے، بجٹ خسارے کو محدود کرنے کی خاطر ترقیاتی اخراجات کم کیے گئے۔