وزیراعظم فرانس کے سفیر کو ملک سے بے دخل کریں، اویسنورانی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جمعیت علما ئے پاکستان کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ناموس رسالت ریلی نکالی گئی۔ شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم فرانس کے سفیر کو ملک سے بے دخل کردے جبکہ فرانس میں مقیم پاکستان سفیر کو فوراً واپس بلوالیا جائے۔ فرانسیسی جریدے میں شائع ہونے والے گستاخا نہ خاکوں کے خلاف جے یو پی کے تحت جامعہ کلاتھ سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ جمعیت علماء پاکستان کے جنرل سیکریٹری شاہ اویس نورانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔اور وزیرا عظم پاکستان نے کوئی مذمتی بیان جاری نہیں کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف فرانس کے سفیر کو ملک سے بے دخل کریں اور فرانس میں مقیم پاکستانی سفیر کو فوراً واپس بلایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ممتاز قادری کا کیس فوجی عدالت میں نہ بھیجے۔ دریں اثنا جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ کے تحت نمائش چورنگی پر ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس جاری ہے۔ کانفرنس میں قائد جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر خطاب کیا اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی سخت مذمت کی۔