راولپنڈی (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا جنرل ہیڈ کوارٹر کا دورہ، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم کو میاں محمد نواز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، گارڈ آف آنر کا معائنہ کرنے کے بعد میاں محمد نواز شریف نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، پروقار تقریب کے بعد وزیر اعظم کو سکیورٹی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی جبکہ فوج میں تقرریوں کے حوالے سے بھی اس دورے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے،وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی ساتھ موجود تھے۔