وزیراعظم کا گلگت میں خطرناک مجرموں کیلئے عدالتیں قائم کرنیکا اعلان

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

گلگت (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں نوجوانوں کی قرضہ اسکیم کیلئے سو ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔ گلگت میں خطرناک مجرموں کیلئے عدالتیں قائم کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان عمدہ اور خوشحال پاکستان کا خطہ بنے گا اور علاقے میں ہنر مند افراد کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ملزموں کو پکڑنے کیلئے بہترین فورس تشکیل دی جائے گی۔

سانحہ نانگا پربت کے ماسٹر مائنڈ سمیت 12 ملزموں کو پکڑ لیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گلگت بلتستان میں بجلی کی مکمل فراہمی اور سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا۔