اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے گورنر پنجاب کو ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کر لیا، چودھری محمد سرور کو سیاسی بحران کے حل کیلئے اہم ٹاسک ملنے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم کی کال پر اسلام آباد پہنچنے والے گورنر پنجاب کی نواز شریف سے ون ٹو ون ملاقات ہوگی۔
چودھری محمد سرور پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کی مشاورت میں بھی شریک ہونگے۔
طاہر القادری کی وطن واپسی سے لیکر انقلاب مارچ تک طاہر القادری سے رابطے میں رہنے والے چودھری محمد سرور کو سیاسی بحران کے حوالے سے اہم ٹاسک ملنے کا بھی امکان ہے۔