اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈاگھا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق لوڈشیڈنگ میں 50 فیصد کمی پر عملدرآمد آزمائشی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔
وزارت پانی وبجلی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری پانی وبجلی نے کہا کہ ملک میں بجلی پیداوار طلب کے مطابق ہے سسٹم کے مستحکم ہونے پر لوڈ شیڈنگ میں 50 فیصد کمی مستقل بنیادوں پر استوار کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ علاقے جہاں بجلی بلوں کی ادائیگی کے مسائل ہیں وہ 50فیصد لوڈ شیڈنگ کمی کی پالیسی کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہیں۔