وزیراعظم کی ہدایت پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

Meeting

Meeting

وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ آئی پی پیز کو 300 ارب روپے کے گردشی قرضے کی ادائیگی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گردشی قرضوں کے معاملے پر غور کیا جائے گا اور آئی پی پیز کو 300 ارب روپے کے قرضوں کی ادائیگی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر آئی پی پیز نے نیشنل بینک میں اکانٹس کھول لئے ہیں۔

اجلاس میں نندی پور پاورمنصوبے کو چلانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پرغوریا جائے گا۔ وزارت پانی و بجلی منصوبے کے لئے 23 ارب روپے کے قرض کے لئے حکومتی ضمانت کا مطالبہ کرے گی۔ اجلاس میں نندی پور منصوبے کی مشینری پر دس ارب روپے جرمانہ معاف کرنے سمری پیش بھی کی جائے گی۔