اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کیا ہے، جس میں ملک کی سیکورٹی کی صورت حال اور اس ہفتے پاک بھارت نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات کے ایجنڈے سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چودھری نثار،مشیر سلامتی سرتاج عزیز ،طارق فاطمی اور دیگر سول وعسکری حکام بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سلامتی اور مشیر خارجہ کے مجوزہ دورہ بھارت سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئینگے۔ توقع ہے کہ پاک بھارت سلامتی کے مشیروں کی ملاقات سے متعلق ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بھی امور پر بھی بات چیت کی جائےگی۔