اسلام آباد (جیوڈیسک) کوئی غلط کام نہیں کیا نہ کوئی غیر قانونی قدم اٹھایا پھر بھی خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیا۔
یہ کہنا ہے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا۔ مریم نواز نے وزیراعظم کے خطاب کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر لکھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کوئی غلط کام کیا نہ کسی قانون کی خلاف ورزی کی اس کے باجود خود کو اور اپنے پورے خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔