لندن (جیوڈیسک) ہارلے اسٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ان کی ملاقات نواز شریف سے ہوئی ہے۔ ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اور کمرے میں واک بھی کی۔
نواز شریف کی گھر منتقلی کیلئے ڈاکٹرز آج فیصلہ کرینگے۔ شہباز شریف نے بتایا ملاقات کے دوران وزیراعظم اور ان کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔