وزیراعظم ہاؤس کےقریب ایک شخص کی خودسوزی کی کوشش

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم ہاؤس کےگیٹ نمبر 2 کے قریب ایک شخص کی خودسوزی کی کوشش کی گئی۔ پولیس نےخودسوزی کی کوشش کرنےوالےشخص کوحراست میں لےلیا۔

ذرائع کے مطابق خودسوزی کی کوشش کرنے والا شخص محمدفدا بہاولپور کا رہائشی ہے، محمدفدانےتیل چھڑک کرخودکوآگ لگانےکی کوشش کی، آگ لگتے ہی پولیس اور رینجرز نے آگے بڑھ کر محمد فدا کو بچالیا۔

ا محمدفدااپنی زمینوں کے کیس میں انصاف کاخواہاں ہےجس کے خلاف تھانا سیکریٹریٹ میں اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔