اسلام آباد (جیوڈیسک) پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیتے تو ہمارے پاس بہت سارے آپشنز موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دینا بند کرو، گھر بھیجے جانے کا انتظار نہ کرو۔
فوری استعفیٰ دو۔ بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم جائے گا تو مطلب پوری حکومت ہے، جے آئی ٹی نے نواز شریف کی تین نسلوں کو ایکسپوز کر دیا۔