اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے بعد وزیراعظم عمران خان سے پہلی ملاقات ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے کیے گئے تھے جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اب کور کمانڈر گوجرانوالہ ہیں۔