اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم وزیراعظم صاحب کے ساتھ ہیں ، حکومت کو اپنے رویے پر غور کرنا ہو گا، عمران خان پرویز خٹک سے تو استعفیٰ لے نہیں سکے تو وزیر اعظ٘م سے کیا استعفیٰ لیں گے۔
قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صدقے جائوں عمران خان اور طاہر القادری کے جنہوں نے وزیر اعظم اور حکومت کو پارلیمنٹ یاد دلا دی۔ عمران اور قادری کئی دن سے لوگوں کو بلا رہے ہیں ، کسی نے کان تک نہیں دھرے۔
قادری اور عمران 21 روز سے قوم کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے بڑی ہوشیاری سے اپنی حکومت بچائی۔ بنی گالا میں رہنے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا۔ آگے چلنے کا کہنے والے خود پیچھے تھے۔ بھٹو بننے کے لیے کنٹینر سے باہر نکلنا پڑتا ہے۔
پہلا پتھر کھانے والی بیگم نصرت بھٹو کو کون بھول سکتا ہے۔ چودھری نثار کی گنتی بالکل درست ہے ، باہر تھوڑے سے لوگ صف آرا ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں چھوٹے صوبوں کا کیا قصور ہے۔ ایسی 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کس خلا میں ہے جہاں 2 سے 3 ہزار لٹھ برداروں کو جمع ہونے کی اجازت ہوتی ہے۔
عمران اور قادری کئی دن سے لوگوں کو بلا رہے ہیں ، کسی نے کان تک نہیں دھرے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان بتائیں چھوٹے صوبوں کا کیا قصور ہے۔ حکومت کے ساتھ مجبوری میں کھڑے ہیں جس دن حکومت اس معاملے سے نکل گئی ہم اسی طرح بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔