اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم کی نااہلی کے لیے دائر مختلف درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل نے 18 ویں ترمیم سے پہلے کے آئین کو عدالت میں بطور دلائل پڑھنا شروع کردیا۔
تحریک انصاف کے وکیل گوہر نواز سندھو نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرٹکل 63 کے تحت عدلیہ، افواج کے خلاف منفی بات کرنے والا ممبر پارلیمنٹ کے لیے نااہل ہوتا ہے۔
عدالتی ہدایت پروکیل تحریک انصاف کو اٹھارویں ترمیم کے بعد والا آئینی مسودہ دے دیا گیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ترمیم شدہ آرٹیکل کے تحت نااہلیت کی درخواست اسپیکرقومی اسمبلی کو دی جاتی ہے اگر 30 دن میں اسپیکر فیصلہ نہ کرے تو معاملہ الیکشن کمیشن کو چلا جاتا ہے۔