وزیراعظم نااہلی کیس، اٹارنی جنرل سے تحریری طور پر قانونی نکات طلب

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے وزیراعظم نااہلی کیس میں اٹارنی جنرل سے تحریری طور پر قانونی نکات طلب کر لئے، جسٹس جواد ایس خواجہ کہتے ہیں صادق وامین ہونے یا نہ ہونے کا معیار طے کرنا ہو گا۔

جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ نے وزیراعظم کی نااہلی کے لئے دائر چوہدری شجاعت،اسحاق خاکوانی اور گوہر نواز سندھو کی درخواستوں کی سماعت کی، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ مڈٹرم الیکشن ہوں یا عام انتخابات ہمیں اس سے غرض نہیں، آئندہ انتخابات میں صادق اورامین کے جھگڑے اٹھیں گے، صادق وامین ہونے یا نہ ہونے کا معیار طے کرنا ہو گا۔

ابھی بلدیاتی اور چند سال میں عام انتخابات ہونے ہیں، دو رکنی بینچ نے اٹارنی جنرل سے گوہر نواز سندھو کی درخواست پر تحریری طور پر قانونی نکات طلب کر لئے، کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی۔