پشاور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف 14 اگست کے دن صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں جائیں گئے، جہاں پر وہ آئی ڈی پیز کے ساتھ یومِ آزادی کا دن منائیں گے۔
چودہ اگست کو وزیراعظم کے دورہِ بنوں کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم بنوں میں قائم آئی ڈی پیز کیمپز میں جسنِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
بنوں کے کیمپ میں ہونے والی اس تقریب میں سب سے پہلے پاک فوج کے لفٹیننٹ جنرل خالد ربانی پرچم کشائی سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔