وزیراعظم نے بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دیدی

Kaabil and Raees

Kaabil and Raees

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نے بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دیدی، آج بالی ووڈ فلم قابل کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کا امکان ہے، فلم کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی۔

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ بھارتی فلموں کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی نے بھارتی فلموں کی بندش ختم کرنے کی سفارش کی تھی جس پر وفاقی وزارت اطلاعات نے سمری وزیراعظم پاکستان کو بھجوائی تھی اور وزیراعظم نے گزشتہ روز سمری منظور کرلی۔

بتایا گیا ہے کہ فلم قابل سینما گھروں میں پہلے سے ڈاؤن لوڈ ہوچکی ہے اس لئے یہ فلم ماہرہ خان کی فلم رئیس سے قبل نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ یہ بھی معلوم ہواہے کہ فلم قابل کے امپورٹرنے این اوسی کے لئے وفاقی وزارت کامرس میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

توقع ہے آج این اوسی ملنے کے بعد فلم سنسر بھی ہو جائے گی ۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ آج کیلئے مذکورہ فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی ہوچکی ہے۔