اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے 6 اداروں کے سربراہان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے ڈاکٹر محمد اشرف کو چیئرمین آبی وسائل تحقیقاتی کونسل، پروفیسر محمد اشرف کو بطور چیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن، بریگیڈیئر بشارت محمود کو بطور ڈی جی قومی ادارہ برائے الیکٹرونکس، ڈاکٹر سہیل ذکی فاروقی بطور ڈی جی پاکستان کونسل برائے متبادل انرجی ٹیکنالوجی، عصمت گل خٹک بطور ڈی جی پاکستان ایکریڈیشن کو نسل اور ڈاکٹر آصف انعام کو بطور ڈی جی قومی ادارہ برائے اوشینو گرافی تعینات کئے جانے کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک کے کئی اہم ادارے سربراہان کے بغیر ہی ہی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔