اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف آج ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں، دونوں ممالک میں نئی حکومتوں کی تشکیل کے بعد قیادت کی سطح پر یہ پہلا دورہ ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر آج سے ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کے مطابق نواز شریف ، ایرانی صدر حسن روحانی اور آیت ﷲ علی خامنائی سے ملاقاتیں کرینگے۔
دو طرفہ بات چیت میں اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیر اعظم کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے بارے میں مفاہمت کی کئی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔