وزیراعظم کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں: مریم نواز

 Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیراعظم کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کنٹینر پر تھے تو کہتے تھے کہ مہنگائی اس وقت بڑھتی ہے جب ملک کے حکمران چور ہوں اس لیے حکومت سرٹیفائیڈ چور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بدترین مہنگائی اور مسائل کا سامنا ہے، ان حالات میں مسلم لیگ ن خاموش نہیں ہے بلکہ آواز اٹھا رہی ہے۔

دوسری جانب مریم نواز نے نوازشریف کے شناختی کارڈ پر جعلی ویکسی نیشن سے متعلق خبر کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ حکومت کی ہرچیز کی طرح ان کا ویکسی نیشن کا ریکارڈ بھی جعلی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے نام پر جعلی کورونا ویکسین لگائے جانے کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو کورونا ویکسین لگانے کی ڈیٹا انٹری کی گئی۔